حیدرآباد ۔18۔مارچ (اعتماد نیوز)سابق ریاستی وزیر اعلی اور جے ایس اے کے
صدر این کرن کمار ریڈی نے آج سریکا کولم میں پہلی مرتبہ روڈشو کو منعقد
کیا۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں چار
سیاسی جماعتوں یعنی کانگریس ‘بی جے پی ‘تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس
کو
انکے انتخابی نشان چپل سے مات دینے کے لئے ہی انکی پارٹی کو قائم کیا
گیا ہے۔ انہوں نے سریکا کولم کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اس علاقہ سے
بے شمار افراد نے حیدرآباد جاکر کافی ترقی کی۔ اور اب ریاست کی تقسیم سے اس
علاقہ کی عوام کو مشکلات پش آر ہے ہیں۔ اس موقع پر انکے پارٹی کے کئی
قائدین موجود تھے۔